علاقائی
ضلع خوشاب میں شجرکاری مہم جاری
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف)
ضلع خوشاب میں سماجی تنظیمیں بھی شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں ۔ جسے عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے بے حد سراہاجا رہا ہے۔ اس حوالے سے پاسبان ویلفیئر سوسائٹی ضلع خوشاب کے زیر اہتمام میاں عبدالغفور فارم ہاؤس میں بھی شجر کاری مہم کے تحت پودے لگاءے گئے۔ شجر کاری مہم کےتحت شکیل احمد چوہدری،بابا منیر گل اوردیگر نے پودے لگائے۔ شجر کاری مہم کی افادیت کے حوالے سے کہا گیا کہ محسن انسانیت سیدنا حضرت محمد احمد مجتبی ا ﷺ کی تعلیمات کی رو سے بھی شجر کاری کو بڑی اہمیت دی گئ ہے۔ لہذا ہمیں من حیث القوم وطن عزیز کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ۔