پٹرولنگ پوسٹ پل دریائے جہلم؛ دوران ناکہ بندی ملزمان گرفتار
انچارج پٹرولنگ پوسٹ پل دریائے جہلم سب انسپیکٹر صفی اللہ ہیڈ کانسٹیبل غلام اکبر ہمراہ ٹیم کو اچھی ڈیوٹی کرنے پر شاباش
خوشاب (خصوصی رپورٹ)
ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب رانا غلام مجتبی کی ہدایت پر انچارج پٹرولنگ پوسٹ پل دریائے جہلم سب انسپکٹر صفی اللہ ہمراہ ٹیم نے دوران ناکہ بندی و چیکنگ بذریعہ ای پولیس ایپ محمد نعمان ولد محمد ممتاز سکنہ خوشاب کو چیک کیا جو کہ مقدمہ نمبر462/21 بجرم279/337G تھانہ صدر میانوالی کا اشتہاری مجرم تھا جس کو پکڑ کر تھانہ خوشاب میں حوالات میں بند کیا جب کہ ہیڈ کانسٹیبل غلام اکبر ہمراہ ٹیم نے دوران ڈیوٹی و چیکنگ ایک شخص فیصل عباس ولد غلام عباس سکنہ خوشاب سے15 لٹر شراب برامد کر کے اس کے خلاف تھانہ خوشاب میں ایف آئ آر نمبر343/24 رجسٹر کرا کر ملزم کو حوالات میں بند کیا۔
ایس پی پٹرولنگ سرگودھا ریجن سرگودھا اختر حسین جوہیہ اور ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب رانا غلام مجتبی کی طرف سے انچارج پٹرولنگ پوسٹ پل دریائے جہلم سب انسپیکٹر صفی اللہ ہیڈ کانسٹیبل غلام اکبر ہمراہ ٹیم کو اچھی ڈیوٹی کرنے پر شاباش دی اور تعریفی اسناد سے نوازا۔