خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)
عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے سینیئر نائب صدر الحاج عمر خان گردیزی نے ’ہم امن کے داعی ہیں’ کے نام پر اپنی رہائش گاہ پر امن کے حوالے سے ایک ریلی نکالی۔
اس موقع پر شرکاءے ریلی سے خطاب کرتے ہوءے الحاج عمر خان گردیزی نے کہاکہ
پاکستان ہمارا عظیم ملک ہے اس کی حفاظت اور امن ہم سب پر فرض ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی اور انتہا پسندی کی مزمت کرتے ہیں ادارے اور عوام کے درمیان تصادم کی مذمت کرتے ہیں ہم امن کے داعی ہیں، اس ملک کا امن تمام سیاست سے بالاتر ہے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا پاک فوج ہے تو پاکستان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہم ملک پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔