بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان کا پہلی مرتبہ پولی گرافک ٹیسٹ کرنے فرانزک ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

لاہور میں درج 9 مئی واقعات کی تفتیش کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کا پہلی مرتبہ پولی گرافک ٹیسٹ کرنے فرانزک ٹیم لاہور سے اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔اڈیالہ جیل پہنچنے والی پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی (پی ایف ایس اے) ٹیم میں عابد ایوب، وقاص خالد اور علی رضا شامل ہیں، پی ایف ایس اے کی ٹیم گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہو گئی پے۔اس کے علاوہ 9 مئی واقعات کی تفتیش کرنے والی لاہور پولیس کی ٹیم بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئی، ٹیم میں لاہور میں درج تمام 12 مقدمات کے تفتیشی افسران شامل ہیں، ٹیم ڈی ایس پی جاوید اقبال کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی ہے۔

اڈیالہ جیل پہنچنے والوں میں ڈی ایس پی جاوید، انسپکٹر رانا اکمل، رانا ارحم اور عالم لنگڑیال شامل ہیں ، انسپکٹر رانا منیر، انسپکٹر محمد علی بھی اڈیالہ جیل پہنچنے والے افسران میں شامل ہیں۔یاد رہے کہ لاہور پولیس نے عمران خان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر رکھا ہے ، لاہور ٹیم عمران خان سے کی گئی تفیشی پیش رفت رپورٹ عدالت پیش کرے گی۔

اشتہار
Back to top button