بین الاقوامی
امریکی صدر جو بائیڈن صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار
امریکی صدر جو بائیڈن نے 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں جوبائیڈن نے کہا کہ بقیہ مدت صدر کے طور پر فرائض کی تکمیل پر توجہ دوں گا۔
جوبائیڈن نے کہا کہ اپنے فیصلے کے بارے میں اس ہفتے قوم سے بات کروں گا، میری دستبرداری پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق صدر بائیڈن نے متبادل صدارتی امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا، صدر جوبائیڈن پرڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے دستبرداری کے لیے شدید دباؤ تھا۔