بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وفاقی بیوروکریسی میں اعلٰی سطح پر تقرر و تبادلے

وفاقی بیوروکریسی میں اعلٰی سطح پر تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، نجکاری ڈویژن، تجارت ڈویژن، ایوی ایشن ڈویژن، صنعت و پیداوار ڈویژن، پٹرولیم ڈویژن، نیشنل سیکیورٹی ڈویژن میں سیکریٹری سطح کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کےمطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق گریڈ 22 کے سیکریٹری نجکاری ڈویژن جواد پال کا تبادلہ کر کے اُنہیں سیکریٹری تجارت ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ جواد پال کو سیکریٹری نجکاری ڈویژن  کا اضافی چارج بھی 3 ماہ یا مستقل سیکریٹری کی تعیناتی تک کیلئے تفویض کیا گیا ہے، مزید برآں گریڈ 22 کے سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن سیف انجم کا تبادلہ کر کے اُنہیں سیکریٹری صنعت و پیداوار ڈویژن اور گریڈ 22 کی سپیشل سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن بشرٰی امان کا تبادلہ کر کے اُنہیں سیکریٹری نیشنل سیکیورٹی ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

دریں اثناء سندھ حکومت میں تعینات گریڈ 21 کے شکیل احمد منگنیجو کا تبادلہ کر کے اُنہیں سپیشل سیکریٹری تجارت ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، اِن افسران کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے جبکہ سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 21 کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر ظفر عباس ایڈیشنل سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن تعینات کئے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفیکشن جاری کردیئے ہیں

اشتہار
Back to top button