علاقائی
ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کمپس کا تفصیلی معاینہ
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)
ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کمپس کا تفصیلی وزٹ کیا۔
وزٹ کے دوران انہوں نے ایمرجنسی وارڈ ، مائنر آپریشن تھیٹر، ان ڈور وارڈ او پی ڈی اور آپریشن تھیٹر کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی نے ڈپٹی کمشنر کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے بریف کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب نے مریضوں کی عیادت کی اور انکے ساتھ آئے لواحقین سے تمام تر سہولیات کے متعلق تفصیلی پوچھا اور ہسپتال کی وارڈز میں لگے ائیر کنڈیشنر کی فنکشنلیٹی چیک کی۔