تفتیشی/انکوائری اور لیگل افسران سے خصوصی میٹنگ، افسران کی کارکردگی کا جائزہ
حافظ محمد عمران، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا
خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے )
حافظ محمد عمران، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈویژن بھرکے تمام تفتیشی/انکوائری اور لیگل افسران سے خصوصی میٹنگ کی۔
ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے تمام افسران کو سختی سے ہدایت کی وہ ہائی پروفائل کیسز کو میرٹ پر مکمل کر کے کرپٹ عناصرکے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کر کے اُن کو جلد کیفرکردار تک پہنچائیں تاکہ کرپٹ عناصرکی حوصلہ شکنی ہو اورعوام کوبلاامتیازمفادحاصل ہو۔
اس کے علاوہ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ پرانے کیسز اور انکوائریوں کو جلد از جلدمیرٹ پر مکمل کریں اور کرپشن کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رکھیں اورمقدمات میں ریکوری کویقینی بنائیں تاکہ کوئی کرپٹ عناصر قانون کے شکنجہ سے بچ نہ پائے۔میٹنگ کے دوران ریجنل ڈائریکٹر نے تمام انکوائری/تفتیشی افسران کی ماہ جولائی کی کارکردگی کا جائز ہ لیا،جس پر ریجنل ڈائریکٹر نے تمام افسران کو ہدایات دی کہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کریں اور پرانے مقدمات اور انکوائریوں کوجلد ازجلد مکمل کر کے رپورٹ پیش کریں۔
تمام سرکل آفیسرز کو حکم دیا کہ اپنے اپنے سرکل کے تمام اشتہاریوں و عدالتی مفرورں کو جلد گرفتار کر کے اُن کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں اور کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کرتے ہوئے اُن کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کریں۔ اس کے علاوہ تمام افسران انکوائریاں /تفتیش میرٹ پر کریں اور میگا کرپشن کیسزکو جلد میرٹ پر یکسو کرکے رپورٹ پیش کریں۔
ریجنل ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا نے ڈپٹی ڈائریکٹر پراسیکوشن کو ہدایت کی کہ کوئی بھی چالان عدالت میں نامکمل داخل نہ کروائیں بلکہ مکمل چالان عدالت میں داخل کروا کرملزمان کو کیفرکردار تک پہنچا سکیں۔
آخر میں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے تمام افسران کو ہدایت کی وہ تفتیش کی کوالیٹی کر مزید بہترکریں تاکہ ملزمان کو عدالت سے زیادہ سے زیادہ سزائیں دلوائی جا سکیں۔