انڈر 19 کرکٹرز کے لیے ریجنل اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ 4 اگست سے شروع ہوگا
پی سی بی نےمینز انڈر 19 کرکٹرز کے لیے ملک بھر میں ریجنل اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپوں کا اعلان کردیا ہے جو 4 اگست سے شروع ہونے والے ہیں۔ 16 ریجنز کی تمام 18 ٹیموں کے الگ الگ کیمپ ہوں گے جن میں ہر ایک میں 20 کھلاڑی حصہ لیں گے۔
چار ہفتے طویل کیمپوں میں مہارت ، کھیل سے متعلق آگاہی اور کھیل کے تکنیکی پہلوؤں پر محنت کی جائے گی جبکہ اس سطح پر ایک معیاری فٹنس کلچر متعارف کرایا جائے گا۔
اس سلسلے میں جمعہ کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کی صدارت میں ریجنل کوچز کی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ کوچز کو ریڈبال اور وائٹ بال ہیڈ کوچز جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن کے فلسفے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
ریجنل انڈر 19 کی سطح پر کوچ مستقبل کے کرکٹرز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ انداز میں تیاری پر کام کریں گے۔
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کا کہنا ہے کہ ریجنل انڈر 19 اسکلز کیمپس کے آغاز سے قبل آج کی ورکشاپ میں، ہم نے کوچز کو جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن کے فلسفے کے مطابق انڈر 19 کھلاڑیوں کی تکنیکی پہلوؤں، حکمت عملی کی مہارت، فٹنس اور فیلڈنگ پر کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کھلاڑیوں کے اس عمر کے گروپ پر سرمایہ کاری کرنا مناسب ہے تاکہ وہ مستقبل میں انتہائی مسابقتی کھلاڑی بن سکیں۔ پی سی بی کی اعلیٰ انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق ریجنل انڈر 19 کیمپس کا اہتمام کر رہا ہے۔
ریجنل اکیڈمی کے مقامات درج ذیل ہیں۔
کراچی۔ ہائی پرفارمنس سینٹر۔کراچی۔
لاہور ۔ این سی اے لاہور۔
ملتان ۔ ہائی پرفارمنس سینٹر۔ملتان۔
ڈیرہ مراد جمالی۔ ہائی پرفارمنس سینٹر ملتان۔
فیصل آباد ۔ فیصل آباد اکیڈمی۔
سیالکوٹ۔ سیالکوٹ اکیڈمی۔
ایبٹ آباد۔ ایبٹ آباد اسٹیڈیم۔
پشاور۔ شمع گراؤنڈ۔ پشاور۔
آزاد کشمیر۔ میرپور اسٹیڈیم۔
راولپنڈی۔ اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
کوئٹہ ۔ اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
حیدرآباد ۔ نیاز اسٹیڈیم۔حیدرآباد۔
لاڑکانہ ۔ کراچی۔
بہاولپور۔ ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپور۔
اسلام آباد۔ اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
فاٹا ۔ جمرود۔