حادثات و جرائم
زمین کے تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کردیا
زمین کے تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کردیا۔افسوسناک واقعہ تھانہ روات کے علاقے کلری میں پیش آیا جہاں زمین کے تنازع پر ملزمان نے فائرنگ کرکے محمد منیر اور اسکے بیٹے احسن منیر کو قتل کردیا۔
فائرنگ کرنے والے ملزمان صغیر، شبیر، کامران موقع سے فرار ہو گئے ،مقتولین کی لاشیں رورل ہیلتھ سنٹر بگا شیخاں منتقل کر دی گئیں۔پولیس نے موقع سے شواہد جمع کرلئے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ۔