بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس سماعت کے لیے مقرر

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹراپارٹی الیکشن کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 23 جولائی کو ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5  رکنی بینچ سماعت کرےگا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ  نے انٹراپارٹی الیکشن پر سوالات  اٹھائے ہیں۔ذرائع کے مطابق  تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے سوالات پرکمیشن کو مطمئن کرے گی۔

اشتہار
Back to top button