بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ومبلڈن اوپن، فائنل نواک اور الکاریز کے درمیان کل کھیلا جائیگا

ومبلڈن اوپن کے پہلے سیمی فائنل میں الکاریز نے میدواڈیو کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی ہے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سربیاکے نواک جوکووچ نے اٹلی لارینزو موریٹی کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ومبلڈن چیمپئن شپ کا فائنل نوواک جوکووچ اور کارلوس الکاریز کے درمیان اتوار کو ہوگا۔

لندن میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئنز کارلوس الکاریز اور روسی کھلاڑی ڈینئل میدواڈیو کے درمیان پہلا سیٹ میدواڈیو نے ٹائی بریکر پر جیتا۔اس کے بعد الکاریز نے حریف کو آوٹ کلاس کرتے ہوئے اگلے تینوں سیٹس اپنے نام کرکے فائنل میں جگہ بنالی۔

الکاریز کی جیت کا اسکور چھ سات، چھ تین، چھ چار اور چھ چار رہا۔دوسرے سیمی فائنل میں سربیہ کے نواک جوکووچ نے اٹلی لارینزو موزیٹی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔جوکووچ کی جیت کا اسکور چھ چار، سات چھ اور چھ چار رہا۔

اشتہار
Back to top button