قومی
سپریم کورٹ کے فیصلے سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، وزیر قانون
قانون و انصاف کے وزیر اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے کیس کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اتحاد کو قومی اور پنجاب اسمبلی دونوں میں واضح اکثریت حاصل ہے۔وزیر قانون نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کیس میں نہ توفریق تھی اور نہ ہی اسے کوئی ریلیف دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت میں مخصوص نشستوں کیلئے درخواست سنی اتحاد کونسل نے کی تھی۔وزیر قانون نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اب یہ فیصلے سے متاثر ہونے والی سیاسی جماعتوں کی مرضی ہے کہ وہ ا س فیصلے کے حوالے سے نظرثانی درخواست درج کرائیں۔