قومی
وزیراعظم کی گندم اور دیگر فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لئے موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت
وزیر اعظم شہباز شریف نے گندم اور دیگر فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لئے موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔وزارت قومی تحفظ خوراک اور پاسکو کے حوالے سے آج اسلام آباد میں ایک اجلاس میں انہوں نے ہدایت کی کہ صوبوں، گلگت بلتستان ، آزاد جموں و کشمیر اور دیگر متعلقہ محکموں کی مشاورت سے گندم کی
خریداری کیلئے وفاقی حکومت کی متبادل حکمت عملی تیار کی جائے۔اجلاس نے وہیٹ بورڈ کی تنظیم نو کی منظوری دی۔وزیر اعظم نے کہا کہ لینڈ اینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم اور سپارکو سمیت کسانوں کے نمائندے بھی وہیٹ بور ڈ میں شامل کئے جائیں۔شہباز شریف نے پاسکو کی نجکاری کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔