قومی
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 15 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پاکستان اور آزربائیجان نے مختلف شعبوں میں تعاون کے پندرہ معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں۔ان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط آج(جمعرات) کو اسلام آباد میں ایک تقریب میں کیے گئے جس میں وزیراعظم محمد شہبازشریف اور آزربائیجان کے صدر الہام علیوف بھی موجود تھے۔
ان میں قونصلر امور، ٹرانزٹ ٹریڈ، ترجیحی تجارت، ریاستی املاک کی نجکاری، قانون وانصاف، معدنیات اور ارضیات، ثقافتی تبادلوں کے پروگرام انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مواصلات میں تعاون، ٹیلیویژن پروڈکشن، سائنسی اور تیکنیکی تعاون، سیاحت، فضائی سروسز، باکو اور اسلام آباد کے جڑواں شہروں کا قیام، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں تجارت، ادب اور سائنس شامل ہیں۔