قومی
وزیرداخلہ کا اچانک امام بارگاہوں کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے امام بارگاہوں کا اچانک دورہ کیا، اس دوران انہوں نے مجالس و جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے رات گئے امام بارگاہوں کا سرپرائز وزٹ کیا، آئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور سینئر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے امام بارگاہوں کے دورے کے دوران مجالس و جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، جی سکس میں امام بارگاہ میں موجودگی کے دوران وزیر داخلہ ڈیوٹی افسران سے ملے۔محسن رضا نقوی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام ڈیوٹیز مکمل الرٹ رکھی جائیں، ڈیوٹی پر تعینات تمام ڈیپارٹمنٹس آپس میں مکمل کوآرڈی نیشن رکھیں، شرکاء مجالس کو مکمل چیکنگ کے بعد امام بارگاہوں میں داخل ہونے دیا جائے