بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

مسافر جیپ دریائے نیلم میں جاگری ، 10 افراد جاں بحق

وادی نیلم میں مسافر جیپ دریائے نیلم میں جاگری جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔مسافر جیپ وادی نیلم میں لوات بالا سے مظفرآباد جا رہی تھی کہ شاہراہ نیلم پر دریائے نیلم میں جاگری۔

انچارج ایس ڈی ایم اے نیلم محمد اختر ایوب کا کہنا ہے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر روانہ کر دی گئی ہیں تاہم بارش کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دریائے نیلم میں گرنے والی جیپ میں سوار 10 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

اشتہار
Back to top button