بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

قومی اسمبلی کا اجلاس 9 جولائی کو شام 5 بجے طلب

صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل بروز منگل 9 جولائی کو شام 5 بجے طلب کرلیا۔ڈان نیوز کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت طلب کیا ہے۔

 

واضح رہے کہ 23 جون کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں فاٹا میں ’آپریشن عزم استحکام‘ کے خلاف اپوزیشن رہنماؤں کے احتجاج کے دوران تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے نظیر بھٹو، سائفر کیس اور 9مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ آخر ہم کتنی بینظیر، کتنے لیاقت علی خان، کتنے بھٹو قربان کریں گے؟22 جون کو قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران نامناسب الفاظ کا استعمال کرنے پر سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے ثنا اللہ مستی خیل کی رکنیت معطل کردی گئی تھی۔

اشتہار
Back to top button