بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نیشنل پریس کلب کے صدر اظہرجتوئی کی اہلیہ کو سپرد خاک کردیا گیا

 نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر اظہر جتوئی کی اہلیہ کی نماز جنازہ میڈیا ٹاؤن اسلام آباد میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں ،صحافیوں ،سول سوسائٹی کے کارکنوں ، وکلاء عزیز و اقارب اور میڈیا ٹاؤن کے رہائشیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحومہ کو میڈیا ٹاؤن اسلام آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی کی اہلیہ محترمہ اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں وفات پاگئی تھیں ،مرحومہ کافی عرصہ سے علیل تھیں،نماز جنازہ میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ ،سی ڈی اے ایمپلائز یونین کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یاسین، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک، سنیئر نائب صدر راجہ بشیر عثمانی ،نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سابق صدر انور رضا آر آئی یوجے کے سابق صدور عامر سجاد سید، علی رضاعلوی، عابد عباسی ،پریس کلب کے فنانس سیکرٹری وقار عباسی ،نائب صدر این پی سی احتشام الحق، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی ایگزیکٹو باڈی کے ممبران غفران چشتی ،علی اختر،سابق صدر پی آر اے صدیق ساجد، سیکرٹری پی آر اے نوید اکبر، چمبرز آف کامرس اسلام آباد کے راہنما خالد چوہدری ، سینئر صحافیوں نواز رضا، جہانگیر منہاس ،ممبران گورننگ باڈی این پی سی عامر رفیق بٹ ،جعفر بلتی ، شہزاد چوہدری ، خلیل احمد راجہ، مجاہد بھٹی، عاصم قدیر رانا ،خواجہ نیئرعلی،رانا مشتاق، سردار شاہد، قربان ستی، عزیز ملک اور میڈیا کوآرڈینیٹر مرکزی مسلم لیگ نوید احمد سمیت بڑی تعداد میں صحافیوں میڈیا ٹاؤن کے رہائشیوں اور عزیزو اقارب نے شرکت کی،نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحومہ کو میڈیا ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

اشتہار
Back to top button