بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا این او سی معطل

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے جلسے کا این او سی معطل کر دیا گیا۔چیف کمشنراسلام آباد کی زیرصدرات محرم الحرام اور دیگرسکیورٹی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں سکیورٹی اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایک سیاسی جماعت دعوت کے باوجود اجلاس میں شریک نہ ہوئی، اجلاس میں جلسے سے متعلق درخواستوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈی سی کی طرف سے دی گئی اجازت کا موجودہ سکیورٹی خدشات کے تناظر میں ازسر نو جائزہ لیا گیا جس کے بعد چیف کمشنراسلام آباد نے ڈپٹی کمشنرکی طرف سے جلسے کا این او سی معطل کر دیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق جلسے کے این اوسی کی معطلی کا فیصلہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں امن عامہ برقرار رکھنا اورشہریوں کے جان ومال کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔

اشتہار
Back to top button