حادثات و جرائم
مردان میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق
مردان میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈی پی او مردان ظہور آفریدی کے مطابق آئی ای ڈی دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا جس میں 8 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 افراد دم توڑ گئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ دھماکے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ڈی پی او مردان نے بتایا کہ بارودی مواد روڈ کنارے پہلے سے نصب تھا اور جیسے ہی پولیس کی گاڑی گزری تو زوردار دھماکا ہوگیا۔