بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جلد ہی جائیداد کی منتقلی کے لیے آن لائن سہولت میسر آئے گی۔ چوہدری سالک

وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جلد ہی جائیداد کی منتقلی کے لیے آن لائن سہولت میسر آئے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ سہولت امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اٹلی اور اسپین میں مقیم پاکستانیوں کے لیے فراہم کی جائے گی۔وزیر نے کہا کہ جائیداد کی منتقلی کی شکایات 20 دن کے اندر حل کر دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاور آف اٹارنی کے مسائل بھی جلد حل ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تقریباً 2000 آئی ٹی ہنر مند افراد کو جاپان بھیجا جائے گا۔سالک حسین نے کہا کہ نیویارک کے میئر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پیرا میڈیکل کے شعبے میں پاکستانیوں کو ترجیح دی جائے گی۔

اشتہار
Back to top button