قومی
وزیراعظم شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف قازقستان کے شہر آستانہ میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں، وزیراعظم نے آستانہ میںشنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس، ترک صدر رجب طیب اردوان، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان، کرغزستان کے صدر سید جاپروف اور بیلاروسی صدر سمیت عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔ الیگزینڈر لوکاشینکو۔دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔