بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور تاجکستان کا کثیر الجہتی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور تاجکستان نے عالمی اور علاقائی امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے کثیر الجہتی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دوشنبے کے دورے کے اختتام کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ملاقاتوں کے دوران دونوں ممالک کی قیادت نے  موجودہ برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقاتوں کے دوران دونوں فریقوں نے کثیر جہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان سڑک، ریل اور ہوائی رابطے کو فروغ دینے کے لیے ماہرین کی سطح پر مشاورت کی اہمیت پر زور دیا۔پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے قابل اعتماد بجلی کی فراہمی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، دونوں فریقوں نے فلیگ شپ پاور پروجیکٹ CASA-1000 کی جلد تکمیل کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ منصوبے کی تکمیل سے مستقبل میں توانائی کی راہداریوں کے لیے نئی راہیں کھلیں گی، جس سے دونوں اطراف اور پورے خطے میں خوشحالی آئے گی۔

اشتہار
Back to top button