بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بلاول بھٹو سے نیویارک اسٹیٹ کے ڈپٹی سپیکر کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

 پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے نیویارک اسٹیٹ کے ڈپٹی سپیکر فلپ راموس نے ملاقات کی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی کے وفد نے بھی ملاقات کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی تھے، بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے والوں میں امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد شامل تھے۔

امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی کے صدر امتیاز راہی، ڈائریکٹر ڈاکٹر پرویز اقبال اور نیویارک چیپٹر کے صدر طارق خان بھی ملاقات میں شامل تھے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نیویارک اسٹیٹ کے ڈپٹی سپیکر فلپ راموس سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی کے وفد نے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ کیا۔

اشتہار
Back to top button