بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سال 2024 کے پہلے چھ ماہ میں لاپتا افراد کے 197 نئے کیسز رپورٹ

سال 2024 کے پہلے چھ ماہ میں لاپتا افراد کے 197 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ لاپتا افراد کے کمیشن نے چھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ جس کے مطابق جنوری میں 55، فروری میں 42 اور مارچ میں لاپتا ہونے کے 18 کیسز رپورٹ ہوئے۔اسی طرح اپریل میں 15، مئی میں 20 اور جون میں لاپتا افراد کے 47 کیسز سامنے آئے۔لاپتا افراد کمیشن کے پاس گزشتہ تیرہ سالوں میں مجموعی طور پر 10 ہزار 285 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کمیشن نے اب تک 6 ہزار 464 لاپتا افراد کا سراغ لگایا ہے جبکہ 2 ہزار 270 کیسز تاحال زیر التوا ہیں۔گزشتہ تیرہ سالوں میں 4 ہزار 514 لاپتا افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹے جبکہ 2011 سے 2024 تک 277 لاپتا افراد کی لاشیں ملیں۔

اشتہار
Back to top button