بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت اور وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں کے دوران 9 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا میں 2مختلف آپریشنز کے دوران 9دہشت گرد مارے گئے۔

وادی تیراہ میں خفیہ معلومات پر کیے گئے پہلے آپریشن میں 7دہشت گرد مارے گئے جس میں انتہائی مطلوب دہشت گرد نجیب عرف عبدالرحمٰن اور اشفاق عرف معاویہ بھی شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے جن کے قبضے سے ہتھیار بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔دوسری جانب سیکیورٹی فورسز کی جانب سے لکی مروت میں کیے گئے دوسرے آپریشن میں دو دہشت گرد مارے گئے۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار، دھماکا خیز مواد اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے ہر قیمت پر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرُعزم ہیں۔

مزید پڑھیے  راولپنڈی میں دہشتگردوں کیخلاف خفیہ کارروائی، ایک مارا گیا
Back to top button