اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کیلئے پاکستان کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان
اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے 15 رکنی پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔اعلان کے مطابق ندا ڈار کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ تسمیہ رباب پہلی بار ٹیم میں شامل کی گئی ہیں، اعلان کردہ سکواڈ میں ارم جاوید ۔ عمیمہ سہیل اور سیدہ عروبہ شاہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ٹیم کی دیگر کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، گل فروزہ، منیبہ علی، ناجیہ علوی، ناشرہ سندھو، سعدیہ اقبال، سدرہ امین ، تسمیہ رباب اور طوبیٰ حسن شامل ہیں۔سلیکٹرز نے عائشہ ظفر، نتھالیہ پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، ام ہانیہ اور وحیدہ اختر جو دورہ انگلینڈ میں ٹیم کا حصہ تھیں کو ڈراپ کردیا ہے۔
ویمنز ایشیا کپ19 سے28 جولائی تک دمبولا سری لنکا میں کھیلا جائیگا۔شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 19جولائی کو روایتی حریف انڈیا کے خلاف کھیلے گی۔اس کے اگلے دو میچز نیپال اور متحدہ عرب امارات کے خلاف 21 اور 23جولائی کو ہونگے۔ویمنز ٹیم کا کیمپ کراچی میں 5 جولائی سے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں ہوگا۔