بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بھارتی فوج کے 5 اہلکار سیلابی ریلے میں بہہ کر ہلاک

بھارتی فوج کے 5 اہلکار سیلابی ریلے میں بہہ کر ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کے اہلکار مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچوئل پر معمول کی مشقیں کررہے تھے کہ اس دوران فوجی اہلکار ٹینکوں پر سوار ہوکر دریا عبور کرنے لگے تو دریا میں اچانک بڑا سیلابی ریلا آگیا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ یہ واقعہ دولت بیگ اولڈی کے علاقے میں پیش آیا، دریا عبور کرتے ہوئے اچانک پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا جس سے ٹینکوں کا توازن بگڑ گیا اور 5 فوجی اہلکار سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیلابی ریلے میں بہہ کر مرنے والوں میں 4 اہلکار ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر شامل ہے جن کی لاشیں پانی سے نکال لی گئی ہیں۔

مزید پڑھیے  بھارتی فوج کی جانب سے دہشتگردی کی منصوبہ بندی کا دعویٰ مسترد کرتے ہیں،پاکستان
Back to top button