بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بچے اور نوجوان قوم کا مستقبل اور امت مسلمہ کی روشن امید ہیں، ڈاکٹر حمیرا طارق

کراچی میں حرم فورم ، اطفال نوجوانوں پر کام کے حوالے سے کراچی کی نگرانات کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں اطفال اور نوجوانوں کی تعمیر و تربیت کیے حوالے سے خصوصی پلاننگ کا عزم کیا گیا اور کام کو بڑھانے پر زور دیا گیا نشست کی صدارت کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ پاکستان کی ستر فی صد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے -بچے اور نوجوان قوم کا مستقبل اور امت مسلمہ کی روشن امید ہیں – ان کی ذہنی نشوونما اور تعمیر کردار پر خصوصی توجہ اور پروگرام تشکیل دینے کی ضرورت ہے اج کے نوجوان ہی امت کا سرمایہ اور وطن عزیز کے مختلف شعبوں کے روشن کردار ہوں گےنشست میں ڈپٹی سیکرٹریز ثمینہ سعید ، ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ، عطیہ نثار ، طیبہ عاطف کے علاوہ تسنیم معظم بھی موجود تھیں

مزید پڑھیے  سری لنکن منیجرکے قتل پر 900 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ
Back to top button