بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، افغانستان بنگلہ دیش کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے سپر ایٹ مرحلے کے انتہائی اہم میچ میں افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم (ڈی ایل ایس) کے تحت 8 رنز سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی، جب کہ آسٹریلیا ورلڈکپ سے باہر ہوگیا۔

ٹی20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کا آخری میچ کنگسٹن میں افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان ہوا، جس میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 115 رنز بنائے۔

بارش سے متاثرہ میچ میں بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 19 اوورز میں 114 رنز کا ہدف ملا لیکن بنگال ٹائیگر 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے آسٹریلیا کو 24 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی، اس سے قبل انگلینڈ اور جنوبی افریقہ پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

اشتہار
Back to top button