بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

افغان اوپنرز نے بابر اور رضوان کی جوڑی کا ریکارڈ توڑ ڈیا

افغانستان کے اوپنرز ابراہیم زدران اور رحمان اللہ گرباز نے پاکستانی بابر اور رضوان کا پارٹنرشپ کا ریکارڈ توڑ دیا۔افغان اوپننگ جوڑی ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ پارٹرشپ رنز بنانے والی جوڑی بن گئی ہے، دونوں کھلاڑیوں نے بنگلا دیش کیخلاف سپر 8 میچ میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

اس سے قبل بابر اعظم اور رضوان نے ورلڈ کپ 2021 میں 411 رنز بطور پارٹنرز بنائے تھے، ابراہیم زدران اور رحمان اللہ گرباز نے اس ورلڈ کپ میں 442 رنز شراکت میں بناکر ریکارڈ اپنے نام کیا۔

افغان جوڑی ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں چار ففٹی پلس شراکت کرنے والی جوڑی بھی بن گئی ہے، دونوں کے درمیان تین سنچریوں کی شراکت بھی رہی جو کہ ایک ورلڈ کپ ایڈیشن کا ریکارڈ ہے۔

مزید پڑھیے  یونس خان کا افغان کھلاڑیوں کے لیے پشتو میں ٹوئٹ
Back to top button