کھیل
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، ایک ہی روز دو ہیٹ ٹرکس کا منفرد عالمی ریکارڈ
ٹی20 ورلڈ کپ میں انگلش فاسٹ باؤلر کرس جورڈن نے امریکا کے خلاف میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا جس کے ساتھ ہی ٹی20 ورلڈ کپ کے ایک دن میں دو ہیٹ ٹرک کی نئی تاریخ رقم ہو گئی۔کرس جورڈن نے امریکی کی اننگز کے 19ویں اوور میں لگاتار تین گیندوں پر علی خان، نوستھُش کنجیگے اور سوربھ نٹوراوالکر کو آؤٹ کر کے یہ کارنامہ انجام دیا۔
اس کے ساتھ ہی ٹی20 کرکٹ میں ایک نئی تاریخ رقم ہو گئی جہاں ایک ہی دن میں دو کھلاڑیوں نے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا۔اس سے قبل افغانستان کے خلاف میچ میں آسٹریلین فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز نے بھی ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
کمنز کا اعزاز اس لحاظ سے منفرد تھا کہ انہوں نے لگاتار دوسرے میچ میں ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا۔تین دن قبل بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بھی کمنز نے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا تھا۔