![](/wp-content/uploads/2022/05/firing-780x470.jpg)
حادثات و جرائم
فائرنگ سے لیویز فورس کا اہلکار شہید
بلوچستان کے علاقے زیارت میں فائرنگ کر کے لیویز فورس کے ایک اہلکار کو شہید کردیا گیا، رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ہفتے کو لیویز اہلکار گل زمان گھر واپس جا رہے تھے جب انہیں زیارت کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔
پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا، پولیس نے میڈیکو لیگل کارروائیوں کے بعد ہسپتال کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مقتول کو گولیاں لگنے کے متعدد زخم آئے، جس کی وجہ سے ان کی فوری موت واقع ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ کسی نے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور فائرنگ کے پیچھے محرکات واضح نہیں ہیں، تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے میت ورثا کے حوالے کردی اور واقعے کی تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔