بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت نے سپر ایٹ مرحلے میں بنگلہ دیش کو 50 رنز سے شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے 47ویں میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 50 رنز سے شکست دے دی، اس فتح کے ساتھ ہی بھارت کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار ہوگئی۔ نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ ہاردیک پانڈیا نصف سنچری بنا کر ناقابلِ شکست رہے جبکہ ویرات کوہلی نے 37، رشبھ پنت نے 36، شیوم ڈوبے نے 34 اور روہیت شرما نے 23 رنز بنائے۔ سوریا کمار یادیو 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اکشر پٹیل 3 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن اور رشد حسین دو دو وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ ایک وکٹ شکیب الحسن کے حصے میں آئی۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بناسکی۔

اشتہار
Back to top button