بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ایشین ٹیم مین اینڈ انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ، 6 ریڈز چیمپئن شپ کیلئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلان

پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن نے 26جون تا 5 جولائی تک سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والی ایشین ٹیم مین اینڈ انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ، 6 ریڈز چیمپئن شپ کیلئے پانچ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا جبکہ نوید کباڈیا ٹیم منیجر ہونگے، اعلان کردہ ٹیم میں اسجد اقبال، اویس اللہ منیر، احسن رمضان، محمد حسنین اختر اور محمد حمزہ الیاس شامل ہیں۔

ایشین ٹیم مین اینڈ انڈر 21 سنوکر،6 ریڈز چیمپئن شپ کیلئے مذکورہ پاکستان سنوکر ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ نیشنل بینک سپورٹس کمپلیکس، کراچی میں 20 تا 25 جون 2024 تک منعقد ہوا، کھلاڑی کیمپ میں روزانہ صبح 10 بجے سے  شام 5 بجے تک بھرپور پریکٹس کرتے رہے ہیں، اعلان کردہ ٹیم کے کھلاڑی اور فیڈریشن کے عہدیداران پرامید ہیں کہ کھلاڑی مذکورہ بالا چیمپئن شپ میں توقعات کے مطابق کارکردگی دکھائیں گے، فیڈریشن کو ٹیم کے کھلاڑیوں کے ویزوں کا انتظار ہےجبکہ کھلاڑیوں کی روانگی 26 جون کراچی سے شیڈول ہے

اشتہار
Back to top button