بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

برکس گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے والے حیدر سلطان کی وطن واپسی

روس کے شہر کازان میں ہون والی برکس گیمز میں پہلی بار طلائی تمغہ جیتنے والے ویٹ لفٹر حیدر سلطان، گیمز میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والے ویٹ لفٹر دانیال آفتاب  اور ان کے کوچ کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے اور گیمز ویلتھ گیمز کے ریکارڈ ہولڈر شجاع الدین ملک وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

لاہور ائیرپورٹ پر ان کا استقبال  کرنل ڈاکٹر حافظ ظفر اقبال (ممبرانٹرم کمیٹی آف پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن)، ساجد (ڈائریکٹر پی ایس بی کوچنگ سینٹر لاہور)، زبیر یوسف بٹ (صدر پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن)، پروفیسر خضر حیات (انٹرنیشنل کوچ) اور طارق اعظم (انٹرنیشنل پلیئر) نے کیا، اس موقع پر کھلاڑیوں اور ان کے کوچ کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی، اس موقع پر کوچ شجاع الدین ملک کا کہنا تھا کہ حیدر سلطان اور دانیال آفتاب کی کارکردگی سے مطمئن ہوں اور مجھے امید ہے کہ یہ دونوں ویٹ لفٹرز آنے والے وقت میں پاکستان کا پرچم مزید سربلند کرینگے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ان نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرے۔

مزید پڑھیے  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں میرے بیان کی غلط تشریح کی گئی، نگران وزیر خزانہ
Back to top button