بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک نے نیا فیچر متعارف کرا دیا

مقبول سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر کافی کام کیا جا رہا ہے۔اب اس ویڈیو شیئرنگ ایپ میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی اواتارز کا فیچر برانڈز اور کریٹیرز کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے برانڈز اور کریٹیرز کے لیے اسٹاک اواتار تیار کیے جائیں گے جن کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کرنے کے لیے لائسنس کی ضرورت ہوگی۔

اسی طرح کاسٹیوم اواتار کا آپشن بھی دستیاب ہوگا جو کسی صارف کی شخصیت یا کسی برانڈ سے جڑی شخصیت کی نمائندگی کرے گا۔اس نئے ٹول کے بعد ٹک ٹاک کے فار یو پیج میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی ویڈیوز کی تعداد بڑھ سکتی ہے، جن پر لیبل لگائے جائیں گے تاکہ صارفین کو علم ہوسکے کہ وہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے تیار کردہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں۔

ٹک ٹاک کے عہدیدار اینڈی یانگ نے بتایا کہ اے آئی اواتار سے صارفین کو نئے مواقع دستیاب ہوں گے۔اس فیچر کا بنیادی مقصد ٹک ٹاک میں ای کامرس کو فروغ دینا ہے اور کمپنی کا ماننا ہے کہ اے آئی اواتار انسانی کریٹیرز کا بھی مقابلہ کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ اپریل 2023 میں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ٹک ٹاک میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی اواتارز کا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔اس فیچر کے تحت صارفین 3 سے 10 تصاویر اپ لوڈ کرکے 5 آرٹ اسٹائلز کو منتخب کر سکیں گے۔

اس کے بعد ایپ کی جانب سے 30 مختلف اواتار چند منٹوں میں تیار کیے جائیں گے جن میں سے کسی ایک یا سب کو ڈاؤن لوڈ کرکے پروفائل فوٹو یا اسٹوریز میں استعمال کرنا ممکن ہوگا۔مگر پھر اس پر مزید کام نہیں ہوا اور اب اسے کچھ تبدیلیوں کے ساتھ متعارف کرایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے  نئی الیکٹرک کار ’ایم جی 4‘ متعارف
Back to top button