بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عیدالاضحیٰ کا دوسرا روز، جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری

عید الاضحی کے دوسرے روز بھی پُرمسرت تقریبات اور جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا یہ سلسلہ کل تک جاری رہے گا، لوگ عید کی خوشیاں منانے کیلئے اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں کے ہاں آ جا رہے ہیں اور تفریحی مقامات پر بھی غیر معمولی رش دیکھا جا رہا ہے۔

عید کے بقیہ دو روز کے دوران مزیدار کھانے پکانے اور ان کھانوں سے گھر پر لطف اندوز ہونا بھی عید کی خوشیوں کا ایک اہم حصہ ہے۔گزشتہ روز 10 ذی الحج 1445 کو پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ کا پہلا روز مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، دن کا آغاز مساجد میں امت مسلمہ کی بہتری، ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا تھا۔

مزید پڑھیے  پاکستان ایران مشترکہ سرحدی کمیشن کا دوطرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق
Back to top button