بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

معمولی جھگڑے پر عید کے روز دو بھائی اور چچا قتل

گوجرانوالہ میں معمولی جھگڑے پر محلے داروں نے دو بھائی اور چچا کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے منڈیالہ میرشکاراں میں  پیش آیا جہاں 2 مسلح افراد نےچوک میں کھڑے افراد پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ جاں بحق افراد میں 2 بھائی اور چچا شامل ہیں جب کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 2 راہگیر بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق فریقین محلے دار ہیں اور ان کا گزشتہ رات معمولی بات پر جھگڑا ہوا تھا،  متاثرہ فریق عید کی نماز کے بعد چوک میں کھڑے تھے کہ اس دوران ملزمان نےفائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہےکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیے  بلوچستان اور سندھ میں طوفانی بارشیں، 5افراد جاں بحق
Back to top button