بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

اسرائیلی فوج کے فضائی اور زمینی حملے جاری، 34 فلسطینی شہید

اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مختلف علاقوں پر فضائی اور زمینی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، غزہ میں صیہونی فورسز کی تازہ ترین کارروائیوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 34 فلسطینی شہید ہوگئے۔

 رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں دیر البلاع سمیت مختلف علاقوں میں فضائی اور زمینی کارروائی کی گئیں، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 34 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اس جنگ میں اب تک 37 ہزار 266 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جس میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، جب کہ اس جنگ میں 85 ہزار سے زائد فلسیطنی شہید بھی ہوئے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج رفح میں جاری آپریشن دو ہفتوں میں ختم کردے گی کیوں کہ ہماری جنگ کا دوسرا مرحلہ اپنے اختتام کو پہنچنے والا ہے، جب کہ رفح میں آپریشن کے اختتام تک اگر جنگ بندی پر رضامندی نہیں ہوئی تو اسرائیل غزہ میں کارروائیوں سے متعلق اپنا اگلا لائحہ عمل طے کرے گا۔

مزید پڑھیے  مقبوضہ بیت المقدس کی حفاظت پوری انسانیت کی ذمہ داری ہے،طیب اردووان
Back to top button