بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر آصف زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا اختلاف بھلا کر پاکستان کو ترقی دینے پر زور

صدر آصف علی زرداری نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو اپنی جمہوری اور آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے ملکی ترقی اور خوشحالی کو ترجیح دینی چاہیے۔وہ وزیر داخلہ محسن نقوی سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

صدر نے کہا کہ ہمیں صرف پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہیے اور ذاتی اختلافات کو ایک طرف رکھنا چاہیے۔انہوں نے پاکستان کو آگے لے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور اس سلسلے میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس موقع پر  وزیر داخلہ نے کہا کہ اتحاد اور یکجہتی کی طاقت سے کسی بھی چیلنج سے نمٹا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیے  انضمام الحق کو پشاور زلمی کا صدر مقرر کردیاگیا
Back to top button