بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

وفاقی بجٹ پیش ہونے کے اگلے ہی روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس میں ریکارڈ 3 ہزار 410 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

ریکارڈ اضافے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 76 ہزار 208 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔اسٹاک مارکیٹ میں آج 65 کروڑ شیئرز کے سودے 30 ارب روپے میں طے ہوئے، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 349 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 133 ارب روپے ہے۔دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج کا کے ایم آئی 30 انڈیکس 5 ہزار 790 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 25 ہزار 820 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید پڑھیے  پنجاب کا بجٹ اجلاس 13 جون کو دو بجے ہو گا
Back to top button