بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

گاڑیوں پر اب کس بنیاد پر ٹیکس لگے گا، بجٹ میں نئی تجویز سامنے آگئی

وفاقی حکومت نے بجٹ 25-2024 میں گاڑیوں کی خریدار ی اور  رجسٹریشن پر ایڈوانس ٹیکس انجن کپیسٹی (Engine Capacity) کے بجائےگاڑی کی قیمت کی بنیاد پر لینےکا فیصلہ کیا ہے۔بجٹ دستاویز کے مطابق موجودہ قانون کے تحت 2 ہزار  سی سی تک کی گاڑیوں کی خریداری  اور  رجسٹریشن  پر ایڈوانس ٹیکس کی وصولی  انجن کپیسٹی کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ چونکہ گاڑیوں کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہو چکا ہے اس لیے یہ تجویز دی جارہی ہےکہ تمام موٹر گاڑیوں کے لیے ٹیکس وصولی  انجن کپیسٹی کے بجائے گاڑیوں کی قیمت کے تناسب پر کی جائے۔

اشتہار
Back to top button