بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

ڈولفن فورس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ، جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک

راولپنڈی کے علاقے نیو ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے ڈولفن فورس پر فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی کے نتیجے میں 1 ڈاکو ہلاک، دوسرا فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت حسنین کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی اطلاع موصول ہوئی تھی، فوری رسپانڈ کرتے ہوئے ڈولفن فورس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا، اس دوران ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او نیو ٹاؤن پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ہلاک ڈاکو ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ اور راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ڈاکو کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچنگ کا عمل جاری ہے۔

مزید پڑھیے  بلوچستان اور سندھ میں طوفانی بارشیں، 5افراد جاں بحق
Back to top button