بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بابر اعظم کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم میں بھارت کیخلاف اہم ترین میچ کیلئے صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے اور اعظم خان کی جگہ آل رائونڈر عماد وسیم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، بابر اعظم کا ٹاس کے موقع پر کہنا تھا کہ ماضی کو چھوڑ کر آگے دیکھ رہے ہیں، اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرینگے، یاد رہے کہ پاکستان کو پہلے میچ میں میزبان امریکا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اس لحاظ سے آج کا میچ پاکستان کیلئے جیتنے ضروری ہے۔

اشتہار
Back to top button