بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

پاکستان کوسٹ گارڈز نے10 ہزار 370 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا

پاکستان کوسٹ گارڈز نے اوتھل ناکہ کھاری پر کارروائی کرتے ہوئے 10 ہزار 370 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا۔حکام کے مطابق ایرانی ڈیزل مسافر کوچ کے ذریعے اسمگل کیا جارہا تھا، کوچ کے مالک اور ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔کسٹمز حکام کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز آپریشن جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اوتھل کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر بس میں آگ بھڑکنے سے 3 مسافر جھلس کر جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے تھے۔ایس ایس پی لسبیلہ کے مطابق مسافر بس کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی جس میں 28 افراد سوار تھے، تیز رفتار بس اوتھل کے قریب موٹر سائیکل سے ٹکرائی جس کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ بھڑکنے سے 3 مسافر جھلس کر جاں بحق ہوئے اور 12 زخمی ہوئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بس میں لگی آگ پر قابو پاکر جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کیا جب کہ شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیے  پاکستان کوسٹ گارڈز نے چھالیہ ، گٹکا اور غیر ملکی سگریٹ برآمد کرلئے، 12 تارکین وطن گرفتار
Back to top button