بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ، غزہ کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے ٹیلی فون کیا۔دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے  درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور غزہ کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین نے غزہ کی صورتحال اور وہاں پر اسرائیلی مظالم پر تبادلہ خیال کیا، نائب وزیراعظم نے غزہ میں نسل کشی کے خاتمے اور فلسطینی عوام کو انسانی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام اقدامات کے لئے پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیے  راجہ خرم نواز نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کردیا
Back to top button