بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

احسن اقبال کی چینی کاروباری افراد کو سی پیک کے دوسرے مرحلے میں شرکت کی دعوت

منصوبہ بندی وترقی کے وزیر احسن اقبال نے چینی کاروباری افراد کو پاکستان کی ترقی بلخصوص سی پیک کے دوسرے مرحلے میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔انہوں نے SICHUAN میں چینگڈو شہر کے دورے کے دوران چینی تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں ٹیکنالوجی پارکس قائم کریں۔

تاجروں نے اپنی تجاویز پیش کرتے ہوئے پاکستان میں اپنی سرگرمیوں کو وسعت دینے پر آمادگی ظاہر کی ۔وزیرمنصوبہ بندی نے متعلقہ ماہرین کو بھی دعوت دی کہ وہ پاکستان کا دورہ کریں اور حکام اور کاروباری شخصیات سے روابط رکھیں ۔اس موقع پر موجود پاکستانی تارکین وطن نے اپنی کامیابیوں اور پاکستان وطن واپس جاکر مثبت کردار ادا کرنے کی خواہش کااظہارکیا ۔

مزید پڑھیے  آلو ، پیاز ، انڈے اور چینی سمیت متعدد اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ
Back to top button