بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

امریکا کا جدید ترین لڑاکا طیارہ ایف تھرٹی فائیو نیو میکسیکو میں گرکر تباہ

امریکا کا جدید ترین لڑاکا طیارہ ایف تھرٹی فائیو نیو میکسیکو میں گرکر تباہ ہوگیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ حادثے کے نتیجے میں پائلٹ کی جان بچ گئی لیکن وہ شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق جہاز میں پائلٹ کے علاوہ کوئی اور نہیں تھا، حادثہ دوپہر 2 بجے کے قریب پیش آیا جس میں جب پائلٹ کو احساس ہوا کہ طیارہ تباہ ہوگیا ہے تو وہ بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق پائلٹ ہوائی اڈے کے جنوب کی طرف ایک پہاڑی پر تھا جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیے  دوبارہ صدر بنا تو سیاسی دشمنوں کیساتھ وہی سلوک کروں گا جو میرے ساتھکیا گیا، ٹرمپ
Back to top button